سعودی عرب میں آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟
’طائف میں تیز ہوا اور ہلکی بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں شدید دھند ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر اور جازان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہر طائف میں تیز ہوا اور ہلکی بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں شدید دھند ہوگی‘۔
مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع میں بھی ہلکی بارش ہوگی جبکہ تیز ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’عسیر اور جازان ریجنوں کے شہروں الجاردہ، بارق، رجال المع، الحرث، الدائر، الریث اور فیفا میں بھی ہلکی بارش کا قوی امکان ہے‘۔