مملکت میں بچوں میں موٹاپے کی شرح دگنی ہوگئی
2 سے 14 سال کی عمر کے بچوں میں موٹاپے کی شرح 14.6 فیصد ہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت میں بچوں میں موٹاپے کے اثرات گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سے دگنے ہوگئے ہیں۔
اس سال موٹاپے کا شکار ہونے والے بچے جن کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ہیں یہ شرح 14.6 فیصد تک رہی جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 7.3 فیصد تھی۔
اخبار چوبیس کے مطابق 2024 کے نیشنل ہیلتھ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 33.3 فیصد بچے زیادہ وزن کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اتھارٹی کے نتائج کے مطابق بچوں کی یہ تعداد 10.5 فیصد تھی۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بالغوں (15 سال اور اس سے زیادہ) عمر کے افراد میں موٹاپے کی شرح 23.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 23.7 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ مثالی وزن کی شرح اس سال 31.2 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 29.5 فیصد تھی۔
تمباکو نوشی کے حوالے سے کیے گئے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت میں بالغوں (15 سال اور اس سے زیادہ) میں ای سگریٹ سمیت ہر قسم کی تمباکو نوشی کی شرح 12.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 33 فیصد افراد تمباکو نوشی کے دھویں سے متاثر ہوتے ہیں۔
سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 30 فیصد بالغ افراد عوامی جگہوں (جیسے کھیل کے میدانوں، سڑکوں، عمارتوں کے داخلی راستوں اور پارک) میں تمباکو نوشی کے دھویں کی زد میں آتے ہیں۔ جبکہ 23.1 فیصد گھر (جیسے سکول، دکانوں، ریستورانوں، شاپنگ مالز، کار اور سینما) کے علاوہ کسی بند عوامی جگہ پر دھویں کا سامنا کرتے ہیں۔ اسی طرح 11.3 فیصد گھروں میں تمباکو نوشی کے دھویں کی زد میں آتے ہیں۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے 29.9 فیصد افراد روزانہ اوسطا 2 سے 5 سگریٹ پیتے ہیں جبکہ ان میں سے 10.4 فیصد روزانہ 20 سگریٹ پیتے ہیں اور 6.9 فیصد یومیہ ایک سگریٹ پر اکتفا کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں