Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکنالوجی کے شعبے میں سعودی خواتین کی تعداد میں اضافہ  

سال 2018 کے مقابلے میں سعودی خواتین کی تعداد 35 فیصد تک اضافہ ہوا (فوٹو، ایس پی اے)
وزیر مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرعبداللہ السواحہ نے کہا ہے کہ مملکت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں حواتین کی شرکت سال 2018 کے مقابلے میں 7 سے بڑھ کر 35 فیصد ہو گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق السواحہ کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنا انتہائی اہم ہے اس حوالے سے مملکت نے مثالی ترقی کی ۔
وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ’ایس پی اے‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا مملکت کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بہتری کے لیے مثالی کوششیں کی گئی جن کے تحت عالمی سطح پر متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کامیابی سے عمل کیا گیا۔
السواحہ نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھرپورتعاون اور حمایت سے مملکت نے دور جدید کے ڈیجیٹل ذرائع میں ترقی کی منازل طے کی جس کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔

شیئر: