Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض تخلیقی فورم میں سعودی خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف

خواتین کی صحت و بہبود، ثقافتی، سماجی، مساوات کے موضوع زیربحث آئے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں منعقدہ تخلیقی خواتین فورم میں انٹرپرنیورشپ، ٹیکنالوجی، فلاح و بہبود، کاروباری، پائیداری، جدت، فن اور کھیلوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دنیا بھر سے خواتین رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ اور برطانیہ سے ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی و براڈکاسٹر اور میڈیا سروسز سنڈیکیٹ کی ایڈیٹر بریہ عالم الدین نے سعودی خواتین پر زور دیا کہ میڈیا کے ساتھ اپنی کہانیاں شیئر کریں۔
بریہ عالم الدین نے سعودی خواتین سے ملنے، کام کرنے اور بات چیت کرنے کی یادیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب ہر اعتبار سے عرب دنیا کا دل ہے۔‘
کامن ویلتھ بزنس ویمن ایوارڈز 2018 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ صحافی نے بتایا ’ وہ مملکت میں اہم عہدوں پر فائز خواتین سے ملی ہیں،انہوں نے دنیا میں کہیں بھی خواتین کو سعودی عرب کی خواتین کی طرح اپنے ملک سے محبت کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
عرب نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں  2018 کی عرب ویمن آف دی ائیر ایوارڈ یافتہ بریہ عالم الدین نے سعودی خواتین کو  خراج تحسین پیش کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کے بارے میں کافی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے لاعلم تھیں۔
سعودی عرب آ کر یہاں اہم عہدوں پر تعینات خواتین سے ملاقات کے بعد وہ مملکت کی ترقی کے لیے ان کی  ہمت اور لگن  پر انتہائی خوش ہیں۔

’سعودی عرب ہر اعتبار سے عرب دنیا کا دل ہے۔‘ فائل فوٹو گیٹی امیجز

عالمی ریکارڈ ہولڈر صحافی نے کہا ’میں جانتی تھی کہ اپنے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی حقیقی خواہش کے ساتھ یہ خواتین مضبوط، پُرعزم اور حوصلہ مند ہیں۔
میں جب بھی مملکت کا دورہ کرتی ہوں، سعودی خواتین کی ترقی دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ عالم الدین فورم پر اظہار خیال کرنے والی کئی ممتاز خواتین رہنماؤں میں سے ایک تھیں۔
ریاض میں ہونے والی اس دو روزہ  تقریب میں کاروبار، اسٹارٹ اپ، سرمایہ کاری، صحت، خواتین کی قیادت، کھیل، پائیداری، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

سعودی خواتین ہر شعبے میں مضبوط، پُرعزم اور حوصلہ مند ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

تقریب میں صنعتی ماہرین کے ساتھ ورکشاپس، پینل مباحثے اور سوال و جواب کے سیشن بھی شامل کئے گئے ہیں۔
فورم کے دیگر موضوعات میں ثقافتی اور سماجی تبدیلی، مالیات، کیریئر میں مساوات اور خواتین کی صحت و بہبود بھی شامل ہیں۔
امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر مقررین میں شامل تھیں ان کے علاوہ تخلیقی خواتین فورم کی سرپرست شہزادی نورہ السعود، ڈیجیٹل ہیلتھ کمپنی SDM کی بانی اور سی ای او  ڈاکٹر سلوی الحزاء اور C4IR کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر بسمہ البحیران نے فورم میں حصہ لیا۔
 

شیئر: