Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشتعل خاتون نے شوہر کی دوست کی وگ اتار دی

واشنگٹن......ایک مشتعل خاتون نے اپنے شوہر کی دوست کو پکڑ کر زدو کوب کیا اور اسکی وگ بھی اتار کر پھینک دی۔ 33سالہ اس خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑائی مجسٹریٹ کی عدالت کے احاطے میں ہوئی جب خاتون نے شوہر سے تنازع کی وجہ بننے والی اسکی دوست کو دیکھ لیا۔ وقت ضائع کئے بغیر وہ اسکے قریب پہنچی اور اس پر مکوں کی بارش کردی۔ اس نے ٹیلیفون چھین لیا اور خاتون کے چہرے پر مکا مارا۔ ساتھ ہی اس نے اسکی وگ بھی اتار کر زمین پر پھینک دی۔ اس سارے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بن گئی ہے جسے اب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس عورت نے نہ صرف میرا موبائل فون، میرے سلیپر اور میری وگ چرائی بلکہ مجھے مارا پیٹا بھی ہے۔ حملہ آور خاتون پر حملے اور چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے خود کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے اسے 12مہینے قید کی سزا سنادی۔

شیئر: