اس شادی میں دنیا بھر سے ٹاپ کلاس انٹرنیشنل سلیبریٹیز کی شرکت متوقع ہے۔
خبروں کے مطابق اس شادی کی تقریبات میں ٹریوس سکاٹ اور یو یو ہنی سنگھ پرفارم کریں گے۔
اس کے علاؤہ اس شادی میں کائلی جینر، کینڈل جینر، سلینا گومز اور سڈنی سوینی جیسے انٹرنیشنل ستاروں کی آمد بھی متوقع ہے۔
نیوز 18 کے مطابق شادی میں پرفارم کرنے کے لیے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
اس عالیشان شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو لے کر آنے اور جانے کے لیے ایک ہزار لگژری کاروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔
اس شادی کی تقریبات میں یو یو ہنی سنگھ پرفارم کریں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اسی طرح اس شادی میں 58 ممالک سے مایہ ناز شیف کھانا بنانے کے لیے آئیں گے۔
جیت اڈانی کی شادی میں ڈیکوریشن کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے جس میں 20 ہزار سے 50 ہزار آرٹسٹ رنگولی تیار کریں گے۔
اس کے علاؤہ رات کے وقت شاندار ڈرون شو بھی کیا جائے گا جو آسمان کو چمکا دے گا۔
جیت اڈانی نے 2019 میں اڈانی گروپ کو جوائن کیا۔ وہ اڈانی ایئرپورٹس، اڈانی ڈیجیٹل لیبز کے کاروبار کو چلاتے ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں جیت اڈانی اور دیوا جائیمن شاہ نے اُدے پور میں شادی سے قبل جشن (پِری ویڈنگ سیلیبریشنز) منایا تھا۔
دوسری جانب انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپے کا خرچہ آیا تھا جس کے بعد یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ کیا آیا جیت اڈانی کی شادی اس شادی کا ریکارڈ توڑ پائے گی یا نہیں۔