Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کونسے علاقوں میں آج بارش اور گرد وغبار کا امکان ہے؟

گرد آلود ہواؤں سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کیا جائے۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آج (جمعرات کو) تبوک میں گرد آلود تیز ہواؤں اور شمالی سرحدی علاقے میں بارش کی توقعات ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق مرکز نے مزید کہا کہ تبوک کے علاقے  البدا اور حقل میں 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے اطراف کا منظر غیر واضح رہے گا۔ یہ سلسلہ جمعرات کو سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گا۔
مرکز نے مزید توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی حدود ریجن کے علاقے العویقیلیہ  اور رفحاء میں ہلکی باش کا سلسلہ رہے گا اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوں گی جو گرج چمک کا باعث بنیں گی اور اس کا سلسلہ رات ایک بجے تک رہے گا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں اور بارش کے اس موسم میں باہر انتہائی ضرورت کے تحت نکلیں اور گرد آلود ہواؤں سے بچاؤ کے لیے ماسک کا اہتمام کیا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: