Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے سویدی پارک میں بنگلہ دیشی ویک

’بنگلہ دیشی ویک کے دوران معروف بنگالی فنکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کے سویدی پارک میں بنگلہ دیشی ویک کا انعقاد جاری ہے جہاں بنگلہ دیش کی تہذیب و ثقافت کے علاوہ مقامی موسیقی کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل سویدی پارک میں پاکستان اور انڈیا سمیت متعدد ملکوں کا ویک منایا جاچکا ہے۔
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی کمیونٹی کے ساتھ بہتر رابطے قائم کرنے اور دوسرے ملکوں کی تہذیب وثقافت اور علوم و فنون کو سمجھنے کے لیے یہ ویک منعقد کئے جارہے ہیں۔
بنگلہ دیشی ویک میں مقامی ملبوسات کے علاوہ مختلف کھانوں کی بھی نمائش جاری ہے۔
بنگلہ دیشی ویک کے دوران معروف بنگالی فنکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

شیئر: