تین ریجنز کے ہنگامی سینٹر 911 کو ایک دن میں ریکارڈ کالز موصول
جمعرات 21 نومبر 2024 17:25
موصول ہونے والی کالز کا فی منٹ تناسب 58 رہا (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
مملکت کے تین ریجنز میں ہنگامی امدادی مرکز 911 کو گزشتہ روز 83 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں جن کا تناسب 58 کال فی منٹ رہا۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کے ہنگامی امدادی مرکز 911 کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کالز ریاض ریجن کے سینٹر پر آئیں جن کی تعداد 40 ہزار 903 رہی۔
دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن کے امدادی سینٹر کو موصول ہوئیں جو 25 ہزار 878 تھیں جبکہ تینوں ریجنز میں سب سے کم تعداد مشرقی علاقے کی رہی جو 16 ہزار 553 کالز تھیں۔
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے ریاض ، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے لیے 911 کا نمبر مخصوص کیا گیا ہے جبکہ دیگر ریجنز میں ہنگامی امدادی نمبر999 ہے جس پر کسی بھی وقت کال کر کے ہنگامی ضرورت پڑنے پر امداد حاصل کی جاسکتی ہے۔