Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ ایمرجنسی نمبر 911 پر 26 لاکھ کالز موصول

’مکہ سے 9 لاکھ، ریاض سے 11 لاکھ اور مشرقی ریجن سے 5 لاکھ کالز موصول ہوئی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے مشترکہ آپریشن کے ایمرجنسی نمبر 911 پر مارچ 2024 کے دوران 26 لاکھ کالز موصول ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سب سے زیادہ کالز ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن سے کی گئیں۔
مرکز کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ سے 9 لاکھ 33 ہزار، ریاض سے 11 لاکھ 92 ہزار اور مشرقی ریجن سے 5 لاکھ 16 ہزار کالز موصول ہوئی ہیں‘۔
’قومی مرکز برائے مشترکہ آپریشن نے ہنگامی امداد کے لیے مشترکہ نمبر 911 متعارف کرا رکھا ہے جس پر کال کرنے والے کو مناسب امداد فراہم کی جاتی ہے‘۔
911پر متعدد زبانوں میں رابطے کی سہولت ہے۔ 24 گھنٹے عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ مختلف شکایات موصول ہوتی ہیں جنہیں متعلقہ ادارے تک پہنچایا جاتا ہے۔

شیئر: