Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ: نومبر کے تیسرے ہفتے میں یمن سے مزید 840 بارودی سرنگیں صاف

نومبر 2024 میں دو ہزار 349 بارودی سرنگیں ہٹائی جا چکی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے نومبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں یمن میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 840 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 29 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 682 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،129 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔ 
نومبر 2024 میں اب تک دو ہزار 349 بارودی سرنگیں ہٹائی جا چکی ہیں۔
2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 70 ہزار416 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: