مسام پروجیکٹ: یمن سے اب تک 4 لاکھ 68 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں صاف
596 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز شامل ہیں۔ (فوٹو عدرب نیوز)
سعودی عرب نے مسام پروجیکٹ کے تحت اکتوبر 2024 کے آخری ہفتے کے دوران یمنی علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے مختلف علاقوں سے 636 بارودی سرنگیں صاف کردیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 4 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 36 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 596 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز کی مسام ٹیم نے عدن گورنریٹ میں 146 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور الحدیدہ گورنریٹ میں ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ، ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ اور ایک بغیر دھماکے کی ڈیوائس صاف کردی۔
لحج گورنریٹ کے ضلع الوھط میں ٹیم نے 3 بغیر دھماکے کی ڈیوائسسز، جبکہ مارب گورنریٹ کے حریب میں 3 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں صاف کردی۔
تعز گورنریٹ کے ذباب میں ٹیم نے 3 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں 58 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور دو اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں صاف کردی۔
المخاء میں 83 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز نکال لی گئیں۔ اسی طرح دیگر علاقوں سے بھی بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔
مسام منصوبے کے آغاز 2018 میں کیا گیا تھا اور اب تک یمن کے مختلف علاقوں سے ہٹائی گئی بارودی سرنگوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار67 ہے۔ اس طرح اب تک لاکھوں یمنی شہریوں کی جانیں بچائی جاچکی ہیں۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر یمنی عوام کی مدد کے لیے کئے جانے والے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں