Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کے تحت یمن سے مزید 630 بارودی سرنگیں صاف

چارلاکھ 65 ہزار 882 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں مزید 630 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خصوصی ٹیموں نے 3 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 598 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 28 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائسز کو تباہ کیا ہے۔
مسام پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا ’ 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 65 ہزار882 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے‘۔
مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔

اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
 یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: