ضوابط کی خلاف ورزی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غیرملکی ٹرکوں کے خلاف کارروائی
ضوابط کی خلاف ورزی، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غیرملکی ٹرکوں کے خلاف کارروائی
جمعہ 29 نومبر 2024 20:15
مقررہ روٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں جانا منع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے غیرملکی ٹرکس ڈرائیوروں کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹرکوں کو تحویل میں لیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق غیرملکی ٹرکوں کو مملکت کے اندر اپنے مقررہ روٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں جانا منع ہے۔
ضوابط کے تحت غیرملکی ٹرکوں کو مقررہ سرحدی علاقے میں موجود پورٹ تک محدود رکھنا ہوتا ہے جہاں سے مقامی رجسٹرڈ لاجسٹک کمپنیوں کے ٹرکوں میں سامان لوڈ کرکے انہیں مطلوبہ مقام تک لے جایا جاتا ہے۔
غیرملکی نمبرپلیٹ والے ٹرکوں کو ٹرانزٹ کی اجازت ہوتی ہے مملکت کے اندر کسی شہر یا علاقے میں سامان کی لوڈنگ کی اجازت نہیں ہوتی۔