Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون جو حائل فیسٹول میں مفت روٹیاں تقسیم کررہی ہیں

والد کے دروازے ہر سائل کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے تھے (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی عرب کے حائل شہر میں روٹی کی صنعت میں مہارت رکھنے والی سعودی خاتون ’فلیوہ سالم ‘ کا کہنا ہے’ انہوں نے اپنے والد سے روٹی پکانے کا ہنرسیکھا اور اب اپنے بچوں کو اس کی تربیت دے رہی ہیں۔‘
سعودی ٹی وی العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئےفلیوہ سالم کا کہنا تھا کہ ’میرے والد کے دروازے ہر سائل کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے تھے۔‘
اگر کوئی حج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو والد اسے اپنے ہمراہ لے جاتے، ہمارے گھر کا دسترخوان ہمیشہ لوگوں کے لیے بچھا رہتا تھا۔‘
ام عبداللہ کا کہنا تھا ’ حائل ریجن میں ہماری روٹیاں مشہور ہیں ہر کوئی ہمارے خاندان کی روٹیوں کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہے۔‘
’ کوشش ہوتی ہے کہ مفت روٹی دوں اگر مہمان کا پیٹ بھر جائے تو میں سمھجتی ہوں کہ میں نے بہت کچھ کما لیا۔‘
واضح رہے ام عبداللہ اس وقت حائل فیسٹول میں اپنا سٹال لگائے ہوئے ہیں جہاں وہ آنے والوں کو مفت روٹی (چاول کے آٹے کی) تقسیم کررہی ہیں۔
روٹی کے بارے میں لوگوں کا کہنا تھا’ یہ بہت عمدہ روٹی ہے جس میں علاقے کا خلوص شامل ہے۔‘

شیئر: