Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبعلم جنہوں نے شدید زخمی ہونے کے باوجود کامیابی حاصل کی

صقرعبداللہ فقیہ کو یونیورسٹی کی جانب سے بہترین طالب علم کا خطاب بھی دیا گیا (فوٹو: سبق)
 آسٹریلیا میں زیرتعلیم سعودی طالب علم صقرعبداللہ فقیہ نے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود انتہائی مشکل حالات میں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔
ٹخنوں پر لگنے والے شدید زخموں کے باوجود سعودی طالبعلم نے باقاعدگی سے کلاسیں اٹینڈ کیں جس پر اسے یونیورسٹی کی جانب سے بہترین طالب علم کا خطاب بھی دیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق  شدید جسمانی تکالیف کے باوجود سعودی طالب علم نے ہیومن ریسورسز کے شعبے میں ماسٹرڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کی۔
سڈنی میں سعودی سفارتخانے نے اس کی مثالی کارکردگی پر اعزازی تقریب کا انعقاد کیا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور ساتھی طلبا بھی شریک ہوئے۔
صقرعبداللہ فقیہ نے بتایا کہ’ ٹریفک حادثے میں اسے شدید چوٹیں آئی تھیں جن میں اس کی دونوں ٹانگیں اور ٹخنے سخت متاثر ہوئے۔ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھا۔‘
ان کا کہنا تھا ’ یونیورسٹی کی جانب سے اسے یہ آفر بھی کی گئی تھی کہ وہ چاہے توسیشن کو فریز کرا سکتا ہے مگر وقت کی اہمیت کے مدنظر ایسا نہیں کیا۔ شدید تکلیف کے باوجود تمام کلاسیں اٹینڈ کیں اور امتیازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔‘
سعودی طالبعلم نے کہا ’یونیورسٹی کے ساتھی اور اساتذہ نے میری ہرطرح سے مدد کی۔ کسی بھی موقع پر مجھے تنہا نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے میری ہمت بھی بڑھی۔‘

شیئر: