گریجوایشن کی تقریب: سعودی طالبعلم اپنے متوفی ساتھی کی تصویر کے ساتھ شریک
گریجوایشن کی تقریب: سعودی طالبعلم اپنے متوفی ساتھی کی تصویر کے ساتھ شریک
پیر 20 مئی 2024 5:16
دونوں دوستوں نے ابھا نرسنگ کالج میں ایک ساتھ میڈیکل کی تعلیم حاصل کی (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی کنگ خالد یونیورسٹی کے طلبہ نے گریجوایشن کی تقریب میں اپنے متوفی ساتھی کو یاد رکھا اور اس کی تصویر اٹھائے رکھی۔
العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلب علم یاسر آل عامر نے بتایا کہ ’ان کا دوست اور ساتھی ’خالد‘ کو اچانک دل کا عارضہ میں لاحق ہو گیا جس نے اس کی جان لے لی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’خالد میرا بہت اچھا دوست اور بھائی تھا، ہم دونوں نے ابھا نرسنگ کالج میں ایک ساتھ میڈیکل کی تعلیم حاصل کی۔‘
بعدازاں کنگ خالد یونیورسٹی میں ایک ساتھ ہی ہاؤس جاب شروع کی۔
گریجویتشن تقریب میں اپنے دوست کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں (فوٹو: العربیہ)
ملازمت کے دوران معلوم ہوا کہ یونیورسٹی میں ایڈوانس ٹریننگ کورس کے لیے رجسٹریشن شروع کی گئی ہے جس پر دونوں نے ایک ساتھ رجسٹریشن کرائی۔
یاسر آل عامر نے مزید بتایا کہ ’معمولات زندگی رواں تھے کہ اچانک میرے دوست کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی۔ علاج کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا۔‘
’طبی معائنے میں معلوم ہوا کہ اس کے دل کے ٹیشوز کا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹروں نے دل کی پیوند کاری تجویز کی تھی مگر شاید رب تعالی کو یہ منظور نہ تھا اور وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’گریجوایشن کی تقریب میں آج اپنے دوست کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوتا تو ہماری خوشی پوری ہوتی۔‘