Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبعلم جو سکول جانے کےلیے روز پیدل ندی عبور کرتا ہے

الحناضی گاؤں تک جانے کے لیے راستہ نہیں ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالب علم سکول بس سے اترنے کے بعد پیدل ندی کو پار کرکے جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر دیکھی جانے والی یہ ویڈیو سعودی عرب کے المخواہ علاقے کے جنوب میں واقع وادی الاحسبہ ندی کی ہے جہاں الحناضی گاؤں تک جانے کے لیے پیدل راستہ نہیں۔

ناہموار وادی اور پانی کے بہاو کے باعث سکول بس آگے نہیں جا سکتی۔ (فوٹو سبق)

طالب علم کا کہنا ہے  وہ سکول کے لیے اس ندی کو پیدل پار کرکے جاتا اور آتا ہے۔ صبح سکول جانے کے لیے اپنے گھر سے پیدل نکل کر اس ندی کو پار کرتا ہے اور پھر دوسری جانب کھڑی سکول بس میں بیٹھ کر سکول پہنچتا ہے۔ یہی طریقہ کار واپسی پر بھی اختیار کرنا پڑتا ہے۔ 
ناہموار وادی اور پانی کے بہاو کے باعث سکول بس آگے نہیں جا سکتی۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے ایک اور سڑک بھی ہے جو وادی کے راستے سے نہیں گزرتی لیکن اسے بارش اور سیلاب سے تباہی کے بعد مرمت کی ضرورت ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: