دسمبر آچکا ہے اور اس کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ نئے برس کے جنوری سے پہلے کا یہ ماہ ہے۔
دسمبر وہ مہینہ ہے جس میں معروف موبائل ساز کمپنی ’سام سنگ‘ ہر سال اپنی فلیگ شپ موبائل سیریز کے نئے ماڈلز مارکیٹ میں لانچ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سام سنگ نیکسٹ کا اسرائیل میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہNode ID: 851691
-
سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای: لانچ سے پہلے منظر عام پرNode ID: 869871
-
آئی فون 16 کے لانچ پر سام سنگ کا ایپل سے ’مزاحیہ سوال‘Node ID: 878674
اس برس ’سام سنگ‘ کمپنی کا نیا سمارٹ فون ’سام سنگ گلیکسی ایس 25‘ لانچ ہونے جا رہا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کچھ ایسی لیکس سامنے آئی ہیں جن میں اس موبائل فون سے متعلق مختلف تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
اب تک متعدد لیکس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’سام سنگ گلیکسی ایس25‘ سیریز کے تمام تین ماڈلز میں نیا سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ ہوگا، جو کوالکوم کے سنیپ ڈریگن 8 کی جینریشن 3 کا فلیگ شپ جانشین ہے۔
سٹینڈرڈ ایس25 ماڈل میں تین کیمروں کا سیٹ اپ متوقع ہے جس میں وائڈ، الٹرا وائڈ اور ٹیلی فوٹو لینز شامل ہوں گے۔
اسی طرح سے ’سام سنگ گلیکسی ایس25‘ الٹرا میں ممکنہ طور پر چار کیمروں کا سیٹ اپ ہو گا جس میں ایک 200 میگا پکسل کا مین سینسر، ایک 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینز، ایک دوسرا ٹیلی فوٹو آپٹیکل زوم لینز ہوگا، ایک الٹرا وائڈ اینگل لینز اور ایک 5 ایکس آپٹیکل زوم والا لینز ہوگا۔
ایس25 الٹرا میں ڈیزائن کی ایک نمایاں تبدیلی کی افواہیں بھی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ گذشتہ ماڈلز میں پائے جانے والے نوک دار کونے کے بجائے مُڑے ہوئے کونے والا ڈیزائن استعمال کر رہا ہے جس سے ڈیوائس مزید دلکش بنے گی۔
تاہم توقع کی جارہی ہے کہ اس میں ایک فلیٹ ڈسپلے برقرار رہے گا بالکل اسی طرح جیسے ایس24 الٹرا میں پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈیٹ پر ’سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کی مبینہ لیک شدہ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
اس 10 سیکنڈز کی ویڈیو کو ریڈیٹ پر عنوان دیا گیا تھا ’یقینا ایس 24 الٹرا‘ جسے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ’آئس یونیورس‘ نامی اکاؤنٹ نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا ہے۔‘
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ’سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کا مڑے ہوئے کونوں کے ساتھ فلیٹ ڈیزائن ہے۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موبائل کی دائیں جانب آواز کنٹرول کرنے والے بٹن اور موبائل آن آف کرنے والا پاور آن آف بٹن بھی موجود ہے۔
گزشتہ دنوں ’اینڈرائڈ ہیڈلائنز اینڈ آن لیکس‘ نامی معروف ’لیکر‘ نے سیم سنگ ایس 25 الٹرا کے ڈیزائن بھی شیئر کیے تھے۔