Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’محمد‘ انگلینڈ اور ویلز میں سب سے پسندیدہ اور مقبول ترین نام

2023 کے ٹاپ 100 مقبول ترین ناموں میں یوسف، ابراہیم اور موسیٰ بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: گیٹی امیجز)
’محمد‘ نام انگلینڈ اور ویلز میں 2023 کے دوران لڑکوں میں مقبول ترین بن گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل انگلینڈ اور ویلز میں نوح مقبول ترین نام تھا جسے اب ’محمد‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
آفس فار نیشنل سٹیٹسٹیکس کے اعداد و شمار میں مختلف سپیلنگ والے محمد ناموں کو ایک ساتھ نہیں ملایا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر محتلف سپیلنگ والے محمد ناموں کو ایک ساتھ ملایا جائے تو یہ نام کئی سالوں تک کے لیے مقبول ترین نام ہے۔
Mohammed  اور Mohammad کے سپیلنگ والے دونوں نام انگلینڈ اور ویلز میں 2023 کے ٹاپ 100 مقبول ترین ناموں میں شامل رہے۔
2022 کے 4 ہزار 177 Muhammad  ناموں کے مقابلے میں 2023 میں 4 ہزار 661 نام رجسٹرڈ کیے گئے۔
یہ دونوں نام ان علاقوں بشمول لندن، ویسٹ مڈلینڈز، یارک شائر اور ناتھ ویسٹ جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے، میں میں بہت مقبول رہے ۔
Muhammaed  28 واں مقبول ترین نام رہا جس پر 1601 نومولود رجسٹرڈ کیے گئے  جبکہ Mohammad  مقبول ترین ناموں میں 68 ویں پوزیشن پر رہا جس پر 835 نومولو رجسٹرڈ کیے گئے۔
2023 کے ٹاپ 100 مقبول ترین ناموں میں یوسف، ابراہیم اور موسیٰ بھی شامل ہیں۔
انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے ناموں میں تیسرا مقبول ترین نام اولیور تھا جس کے بعد جارج اور لیو تھے۔
لڑکیوں میں اولیویا مسلسل آٹھویں سال 2023 میں بھی مقبول ترین نام رہا۔ جبکہ ایمیلیا اور اسلا دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
2023 کے ٹاپ 100 مقبول ترین ناموں میں لیلی، مریم اور فاطمیٰ شامل ہیں جو کہ مسلم خاندانوں میں بہت مقبول ہیں۔
او این ایس کے مطابق والدین کی جانب سے اپنے بچوں کا نام رکھنے میں مقبول کلچر کا اثر رہا۔
میوزک سٹار بیلی ایلش اور لانا ڈل رے کے ناموں پر بھی کئی کے نام رکھے گئے۔

شیئر: