Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی نے افغانستان کے صوبے نمروز میں 350 شیلر بیگ تقسیم کیے

سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے افغانستان کے صوبے نمروز میں 350 شیلر بیگ تقسیم کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس امداد سےپاکستان سے واپس آنے والوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے شیلٹر پروجیکٹ  کے ایک حصے کے طور پر 350 خاندانوں کے دو ہزار 100 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے اس کی امدادی اایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے نافذ کیے جانے والے امدادی اور انسانی منصوبوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مند اور متاثرہ افراد کے مصائب کو کم کرنا ہے۔


اس کا مقصد دنیا میں ضرورت مند اور متاثرہ افراد کے مصائب کو کم کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے نومبر کے چوتھے ہفتے کے دوران اردن میں شامی پناہ گزینوں کے زعتری کیمپ میں دو ہزار 674 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
شمالی لبنان کے المنییہ ریجن میں سبل السلام سوشل سوسائٹی کی ایمبولینس سروس نے شاہ سلمان مرکز کی مالی اعانت سے یکم سے سات نومبر تک 54 ہنگامی مشنز انجام دیے۔
ان مشنز میں منییہ شہر میں ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کی منتقلی اور ایمبولینس خدمات شامل تھیں۔
 یہ اقدام پناہ گزین علاقوں میں ہیلتھ سروسز اور ایمبولینس ٹرانسپورٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے سعودی ایجنسی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

شیئر: