ہیومیڈیفائرز پانی کے بخارات کو خارج کرتے ہیں جن کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب برقرار رہتا ہے۔ (فوٹو: گوگل)
سردیوں کا موسم آتے ہی ہوا میں نمی کم ہو جاتی ہے اور اِن ڈور ہیٹنگ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ ہماری جلد میں پائی جانے والی نمی کم ہونے لگتی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایسی صورتحال میں جب موئسچرائزرز وقتی طور پر جلد میں نکھار پیدا کرتے ہیں اور ہمارے اردگرد کا ماحول خشک رہتا ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے ہیومیڈیفائر کا استعمال نہایت مفید ہو جاتا ہے۔
کمروں کے اندر نمی کے تناسب کو برابر رکھتے ہوئے ہم اپنی جلد کو ہائیڈریٹڈ اور چمکتا ہوا رکھ سکتے ہیں۔
سردیوں میں عمومی طور پر ہوا میں نمی کم پائی جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ ہماری جلد کو موئسچر کی پوری مقدار نہیں ملتی۔ سردیوں میں رُوم ہیٹر چلانے کی وجہ سے کمروں میں مزید موئسچر کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔
آلودگی
گرد، سموگ اور ہوا میں موجود مٹی کے چھوٹے ذرات نہ صرف ہمارے چہرے کو گندہ کرتے ہیں بلکہ جلد کی حفاظت کرنے والی جھلی کو بھی کمزور کرتے ہیں۔
خوراک
سردیوں میں کافی، نمکین سَنیک اور میٹھی چیزیں زیادہ کھائی جاتی ہیں جو کے مزیدار ہوتی ہیں اور جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہونے دیتیں تاہم کیفین کی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کم ہو جاتا ہے جبکہ ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک ہماری جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
سردیوں میں پانی کم مقدار میں پینے سے بھی جلد خراب ہوتی ہے۔
لائف سٹائل کی عادات
نہایت سرد صبح کے وقت گرم پانی سے نہانے کا مزہ تو بہت آتا ہے لیکن اس سے ہماری جلد پر موجود قدرتی آئل کم ہو جاتا ہے جس سے جلد خشک ہوتی ہے اور پھر خارش ہوتی ہے۔ ایسے سکن کیئر پروڈکٹس جن میں الکوحول پایا جاتا ہے جیسے ٹونرز اور کلینسرز، اُن کے استعمال سے بھی جلد خشک ہوتی ہے۔
ہیومیڈیفائرز کی مدد سے جلد کو کیسے بہتر رکھا جا سکتا ہے؟
نمی کے لیول برقرار رہتے ہیں
ہیومیڈیفائرز پانی کے بخارات کو خارج کرتے ہیں جن کی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب برقرار رہتا ہے اور یوں گھر میں بھی نمی کا لیول معتدل رہتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں ہیٹنگ سسٹم کی وجہ سے کمروں کے اندر ہوا بہت خشک ہو جاتی ہے جس سے جلد سے موئسچر ختم ہو جاتا ہے۔ ہیومیڈیفائرز کے استعمال سے جلد بہتر ہوتی ہے۔
آلودگی کم ہوتی ہے
خشک ہوا میں ایسے آلودہ ذرات اور الرجی پیدا کرنے والے عوامل پائے جاتے ہیں جس سے جلد خراب ہوتی ہے۔ جدید ہیومیڈیفائرز میں بِلٹ اِن فلٹر نصب ہوتے ہیں جن کی مدد سے ہوا میں موجود یہ ذرات ختم ہو جاتے ہیں۔ ہوا کو صاف ستھرا کرنے سے ہیومیڈیفائرز پولن اور گرد وغیرہ کو بھی کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد پر سوزش نہیں ہوتی اور دانے نہیں نکلتے۔