سردی کی پہلی لہر، ریاض میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
باقاعدہ طور پر موسم سرما کا آغاز یکم دسمبر 2024 سے ہو چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ماہرین موسمیات نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ’ اس سال موسم سرما میں زیادہ سردی نہیں پڑے گی۔‘
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا’ اس وقت موسم ٹھنڈا اور موزوں ہے۔ دارالحومت ریاض میں سردی کی پہلی لہر میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‘
ترجمان کا کہنا تھا’ سردی کی لہر سے مملکت کے علاقے متاثر ہوں گے لیکن موسمیاتی رپورٹیں یہ ظاہر نہیں کرتیں کہ موسم سرما انتہائی سرد ہوگا۔‘
یاد رہے کہ مملکت میں باقاعدہ طور پر موسم سرما کا آغاز یکم دسمبر 2024 سے ہو چکا ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ اس سال مملکت میں موسم سرما شدید ہو گا۔
قبل ازیں قومی مرکز کی جانب سے اس بارے میں وضاحت سے کہا جاچکا ہے کہ موسم سرما معمول کے مطابق ہوگا۔