سعودی عرب اور آذربائیجان کے درمیان ریاض میں سیاسی مشاورت کا تیسرا دور
مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ اور آذربائجان کی وزرات خارجہ کے درمیان پیر کو ریاض میں سیاسی مشاورت کا تیسرا دور ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور آذربائیجان کے نائب وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت میں ایشیائی پبلک ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بن عوض آل غنوم اور مملکت میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ریاض میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔
سعودی عرب اور آرگنائزیشن کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔