Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور آذربائیجان میں ترقیاتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آذربائیجان میں سعودی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد نے باکو میں آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جیاروف سے ملاقات کی ہے۔
سعودی فنڈ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ملاقات کے دوران آذربائیجان میں اہم شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آذربائیجان میں سعودی سفیرعصام الجطیلی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی ترقیاتی فنڈ نے ترقی پذیر ملکوں میں 147 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں فنانسنگ کے ذریعے پانی اور حفظان صحت کے منصوبوں کی سپورٹ میں کردار ادا کیا ہے۔

شیئر: