Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا ایک اور امدادی قافلہ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل

غزہ کی پٹی میں پہنچنے والے امدادی قافلے میں آٹھ ٹرک شامل ہیں ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات سے انسانی امداد لے کر ایک اور قافلہ پیر کو رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا ہے۔
امارات کے خبر رساں اداے وام کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جاری انسانی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد آٹے کی کمی کو دور اور متاثرہ خاندانوں کی سپورٹ کرنا ہے۔
یہ اقدام ان مشکل حالات میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
غزہ پہنچنے والے امدادی قافلے میں آٹھ ٹرک جن پر 100 ٹن آٹے کے تھیلے لدے ہیں، پانچ ہزر گیلن کی گنجائش والے چار پانی کے ٹینکر اور دو سیوریج ٹینکر شامل ہیں۔
امارات کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی قافلوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے، ہر ایک امدادی قافلے میں آٹھ ٹرک شامل تھے۔
اب تک امارات نے زمینی راستے سے27 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیجا ہے۔
 متحدہ عرب امارات غزہ میں انسانی اور امدادی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس اقدام کا مقصد  بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

شیئر: