Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جمپنگ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز کل سے

’مقامی نوجوانوں کے علاوہ 24 ممالک سے 116 شہسوار شرکت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی جمپنگ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز جمعرات سے ہوگا جس میں 24 ممالک سے 116 شہسوار شرکت کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلے راؤنڈ میں شہسوار عبد اللہ الشربتلی نے اول پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ راؤنڈ میں رمزی الدہامی نے نمایاں پوزیشن حاصل کی  ہے۔
شائقین کے لیے وسیع رقبے پر مشتمل خصوصی مقام تیار کیا گیا ہے جہاں متعدد ریستوران، کیفے شاپس اور بچوں کے لیے خصوصی پلے  ایئریاز بھی ہیں۔
جمپنگ مقابلوں کے ساتھ لوگوں کی دلچسپی کے لیے متعدد تفریحی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شوقیہ طور پر گھڑ سواری کابھی اہتمام ہے۔

شیئر: