Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر زیادہ سے زیادہ چالان کتنا؟

مناسب فاصلے کا قانون حادثات کی روک تھام کےلیے ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر 300 ریال تک چالان ہو سکتا ہے۔ مناسب فاصلے کا قانون حادثات کی روک تھام کےلیے ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایکس اکاونٹ پر انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کرنے کے علاوہ سامنے والی گاڑی سے مناسب حد کا فاصلہ نہ رکھنا بھی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو یہ اختیار ہے کہ وہ عقبی گاڑی والے کا چالان کرے۔
فاصلہ نہ رکھنے پر قانون کے مطابق کم از کم 150 اور زیادہ سے زیادہ 300 ریال تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
فاصلے کا قانون احتیاط کے تقاضے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے رواں سڑک پر اچانک ٹریک تبدیل کرنا بھی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
یہ ضروری ہے کہ جب بھی ٹریک تبدیل کرنا مقصود ہو انڈیکیٹر استعمال کرتے ہوئے سائٹ اور بیک مرر میں اس بات کی یقین دہانی کرلی جائے کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی زیادہ قریب تو نہیں اگر گاڑی قریب ہو تو ضروری ہے کہ اس کے گزر جانے کے بعد ہی اشارہ دیتے ہوئے ٹریک تبدیل کیا جائے۔

شیئر: