Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کی تنخواہ ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کرنے کی پابندی

’نئے قانون محنت میں یہ پابندی یکم جنوری سے ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ جن افراد کے پاس 4 گھریلو ملازمین ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے قانون محنت میں یہ پابندی یکم جنوری سے ہوگی۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ڈیجیٹل والٹ میں یکم جولائی سے گھریلو ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی سہولت موجود ہے۔
گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کرنے سے کیش لین دین میں کمی کے ساتھ حقوق کا تحفظ ہوگا۔
نئے قانون محنت میں طے شدہ جدول کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے دو گھریلو ملازمین کو تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کریں گے جبکہ یکم جنوری 2026 سے تمام گھریلو ملازمین کی تنخواہیں ڈیجیٹل ذرائع سے ادا کی جائیں گی۔

شیئر: