Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج وعمرہ نمائش ختم ، کراوڈ کنٹرولنگ کی تجاویز پیش  

ضیوف الرحمان کو بہترین سہولیت فراہم کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
ام القری یونیورسٹی  کے زیر انتظام تین روزہ  24 ویں سائنسی فورم برائے حج وعمرہ ریسرچ و نمائش کا اختتام ہو گیا ۔ شرکاء نے کراوڈ کنٹرولنگ اور نقل وحمل  کے حوالےسے اپنے تجربات اور کی گئی تحقیق سے آگاہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش و فورم کا عنوان ’ نقل وحمل اوراژدہام کے مثالی انتظامات‘ رکھا گیا تھا۔
نمائش کا مقصد  حج و عمرہ سیزن میں رش والےمقامات پر لوگوں کو منظم کرنے کےلیے جامع تجاویز اور ریسرچ کو جمع کرنا تھا تاکہ عازمین حج وعمرہ زائرین آرام وسکون سے نقل و حرکت کرسکیں۔
فورم کے شرکاء نے حجاج و معتمرین کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے کےلیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور جامع منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔

نمائش میں 50 سے زائد سرکاری اورنجی ادارے شریک ہوئے(فوٹو، ایس پی اے)

حج وعمرہ سائنسی فورم میں 50 سے زائد سرکاری اور نجی اداروں نے شرکت کی جس میں انہوں نے حرمین شریفین میں عمرہ و حج سیزن کے دوران آنے والے اللہ کے مہمانوں کو منظم رکھنے اور انہیں اژدہام سے بچاتے ہوئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی تیار کردہ ریسرچ اور پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔

شیئر: