Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے یورپی یونین کی نمائندہ کا رابطہ

علاقائی حالات اور اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور سیاسی وخارجہ امور کایا کالس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس کی جانب سے ٹیلی فون موصول ہونے پر سعودی وزیرخارجہ نے انہیں نیا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنا کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی حالات اورپیش رفت اور اس حوالے سے ہونے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

شیئر: