Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کپ برائے گھڑ دوڑ کے فاتحین کو ڈیڑھ ملین ریال انعام اور ٹرافی

سعودی ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض نے انعامات دیے( فوٹو: ایس پی اے)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود نے خادم حرمین شریفین کپ برائے گھڑ دوڑ کے فاتحین کو انعامات  دیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض ریسنگ سیزن کی 96 ویں ریس کی تقریب میں سعودی ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض نے ریس کے فاتحین کو انعامات اور ٹرافیاں دیں۔
مہمان خصوصی گورنر ریاض جب شاہ عبدالعزیز ریس کورس گراؤنڈ پہنچے تو شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز ، شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز، شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز اور گھڑ دوڑ اتھارٹی کے چیئرمین  شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل نے ان کا خیرمقدم کیا۔
گورنر ریاض کی آمد کے موقع پر انہیں شاہی سلامی پیش کی گئی بعدازاں کنگ کپ کے مقامی مقابلے کے ساتویں راؤنڈ کا آغاز ہوا جس کے فاتح گھوڑے کے مالک عبدالرحمن بن عبداللہ المخضوب قرار پائے ۔انہیں انعامی رقمم ڈیرھ ملین ریال اور ٹرافی دی گئی۔
کنگ کپ کے عالمی مقابلے کی آٹھویں ریس بھی 1800 میٹر پر محیط تھی۔ اس راونڈ کے فاتح شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے بیٹے قرار پائے جنہیں گورنر ریاض نے ڈیڑھ ملین ریال انعام اور ٹرافی دی گئی۔

شیئر: