Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلکی بارش، غبار اور سردی کی لہر سے 5 ریجن متاثر

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، القنفذہ اور اللیث میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، ریاض، عسیر، جازان اور تبوک ریجنوں میں ہلکی بارش، غبار اور سردی کی لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، القنفذہ اور اللیث میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح جازان ریجن کے متعدد شہروں میں بھی دوپہر دو بجے تک ہلکی بارش ہوگی جبکہ عسیر ریجن میں  ہلکی بارش کے ساتھ کئی شہروں میں غبار ہوگا جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدید لہر ہے جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 3 منفی رہنے کاامکان ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی مگر زیادہ شدت کے ساتھ صورتحال تبوک میں ہے جہاں محسوس کی جانے والی ڈگری 3 منفی ہے تاہم سرد ہوا چلنے کا بھی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کے شمالی علاقوں میں رات کو اور صبح سویرے برف جم جائے گی جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
 

شیئر: