استعمال شدہ پرائیویٹ جیٹ کی طلب میں اضافہ
’دنیا بھر کے سرمایہ کاروں آمد کی وجہ سے پرائیویٹ جیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے‘
سعودی عرب میں استعمال شدہ پرائیوٹ جیٹ کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کی سعودی عرب آمد کی وجہ سے پرائیویٹ جیٹ کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’نئے جیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بڑے سرمایہ کار استعمال شدہ جیٹ خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں‘۔
سعودی عرب میں پرائیویٹ جیٹ خریدنے کے خواہشمندوں کو نیا جہاز خریدنے کے لیے کم سے کم دو سال اور بعض جہازوں کی طلب میں اس سے زیادہ مدت انتظار کرنا پڑتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اور تاجر استعمال شدہ جیٹ خرید رہے ہیں جو قدرے سستے اور فوری مل جاتے ہیں۔
اندازے کے مطابق خطے میں موجود 40 فیصداستعمال شدہ طیاروں کی عمر 15 سال سے کم نہیں۔یہی وجہ ہے کہ آئندہ 10 سالوں کے دوران نئے طیارے خریدنے کی ضرورت ہے۔
اس بات کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ طویل مسافت کے لیے پرائیویٹ جیٹ کی طلب زیادہ ہے جبکہ پرائیویٹ جیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔