Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوربز وومن سمٹ 18 دسمبر کو ریاض میں ہوگا

’سمٹ مکالمہ، تعاون اور خواتین کو با اختیار بنانے کے مقصد کے لیے منعقد کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی دار الحکومت ریاض میں فوربز وومن سمٹ 18 اور 19 دسمبر کو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرق وسطی اور دنیا کے مختلف ممالک سے نمایاں شخصیات اور مقررین کی شرکت متوقع ہے۔
مشرق وسطی فوربز وومن سمٹ مکالمہ، تعاون اور خواتین کو با اختیار بنانے کے مقصد کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
سمٹ کے تحت متعدد ورکشاپس کے علاوہ سعودی کلچر کو نمایاں کرنے کے لیے فیشن شو بھی ہوگا۔
سمٹ کے اختتام میں نمایاں اور ممتاز خواتین کو تعریفی اسناد پیش کی جائیں گی۔
سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی خواتین کو بااختیار اور لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگ کرنا اولین مقصد ہے جس کے حصول کے لیے فوربز وومن سمٹ متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔

شیئر: