Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی سپورٹس کے لیے اہم سنگ میل: کابینہ

کابینہ کا اجلاس منگل کو سعودی ولی عہد کی زیر صدارت ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت منگل کو ریاض میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے مملکت کی کامیاب بولی ایک اہم موضوع رہی۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے اس کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جو سعودی سپورٹس کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
اس عالمی ایونٹ کے غیرمعمولی ایڈیشن کے انعقاد اور میزبانی کے ذریعے سعودی عرب کا مقصد ایک اہم قوم کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔
کابینہ نے شامی عوام کےلیے سعودی عرب کی بھر پور سپورٹ کا اعادہ اور شام کی سکیورٹی اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کےلیے مملکت کے عزم پر زور دیا۔
کابینہ نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی قابض فورسز کے حملوں کی مذمت کی اور بین الاقوامی اصولوں کی پابندی پر زور دیا۔
فلسطینین کے حوالے سے کابینہ نے مشرقی یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے مملکت کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔
مملکت نے  جون میں نیویارک میں ہونے والے ایک اعلی سطح کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت پر زور دیا جس کا مقدصد مسئلہ فلسطین کو پرامن ذرائع سے حل اور دوریاستی حل پر عملدرآمد کرنا ہے۔
کابینہ نےعالمی سطح پر بین الاقوامی تعاون کو فروع دینے کےلیے سعودی عرب کی جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا، اس میں ون واٹر سمٹ جیسے اہم ایونٹ کی میزبانی شامل تھی جس میں پانی کی پائیداری پر بات چیت کی گئی۔

شیئر: