سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فیفا ورلڈ کپ کی باقاعدہ میزبانی ملنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بدھ 11 دسمبر 2024 کی شام کو سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا تاریخی اعلان کیا گیا۔
ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے عرب ممالک میں سعودی عرب پہلا ملک ہے جسے مختلف براعظموں سے 48 ٹیمیوں کے ایونٹ کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے 29 جولائی 2023 کو باقاعدہ طورپر فیفا 2034 کی میزبانی کے لیے فائل جمع کرائی تھی۔
نامزدگی فائل میں ’فیفا فینزفیسٹول‘ کے لیے ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے 10 مقامات کا تعین کیا گیا تھا جن میں شاہ سلمان پارک جو کہ ایک لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے کے علاوہ جدہ کورنیش کا علاقہ شامل تھا۔