ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ رن وے کا افتتاح
انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور سعودی ایئرلائن کے سربراہ ابراہیم العمر نے ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ رن وے کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیا تفریحی علاقہ ریاض سیزن اور سعودی ایئرلائن کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
بولیورڈ رن وے وزٹروں کو سیر و سیاحت، سفر اور ہوائی بازی کے ماحول میں لے جاتا ہے جہاں تین بوائنگ 777 طیاروں کو قریب سے دیکھنے اور اندر گھومنے پھرنے کا موقع ملتا ہے۔
علاوہ ازیں ایئرپورٹ کے حقیقی ماحول کے علاوہ رن وے کا بھی تجربہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بولیورڈ رن وے شام 4 بجے سے رات 12 تک کھلا ہے جہاں 10 مختلف سرگرمیوں کا تجربہ کیا جاسکتا ہے‘۔