Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی شرائط کیا ہیں؟

لائسنس جس گاڑی کےلیے جاری کیا گیا وہی گاڑی چلائی جاسکتی ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ’غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس پر مملکت میں گاڑی چلانے کی شرائط مقرر ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے۔‘
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے ایکس اکاونٹ پر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ترجمہ مصدقہ ادارے سے کرایا گیا ہو۔‘
’لائسنس جس کیٹگری کی گاڑی کےلیے جاری کیا گیا ہو اسی نوعیت کی گاڑی چلائی جاسکتی ہے۔‘
مملکت میں داخل ہونے کے ایک برس تک یا اس کی ایکسپائری سے پہلے تک انٹرنیشنل لائسنس پرڈرائیونگ کی جاسکتی ہے۔
جی سی سی ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس مملکت میں ڈرائیونگ کے لیے قابل قبول ہوں گے جب تک وہ کارآمد ہوں تاہم جی سی سی ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کارآمد نہیں سمجھیں جائیں گے۔

شیئر: