Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، جموم، خلیص اور رابغ میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں آج بدھ سے لے کر ہفتے تک بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، جموم، خلیص، رابغ، میسان، طائف، الخرمہ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح ریاض ریجن میں ریاض شہر، عفیف، الدوادمی، شقرا، الزلفی اور قرب و جوار کے شہروں میں ہلکی بارش کے ساتھ گرد رہے گی‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ ، الباحہ، تبوک، الجوف، حائل، شمالی اور مشرقی ریجنوں میں بھی رہے گی جہاں بارش کے ساتھ گرد بھی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
 
 

شیئر: