Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 9.7 فیصد کم خریداری کی گئی

’مذکورہ ہفتے میں رہائشیوں نے 12.85 بلین ریال کی خریداری کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک’ساما‘ نے کہا ہے کہ 8 دسمبر سے 14 دسمبر تک رہائشیوں نے 9.7 فیصد کم خریداری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ ہفتے میں رہائشیوں نے 12.85 بلین ریال کی خریداری کی ہے۔
ساما نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہفتے میں خریداری کے لیے 212.70 بلین آن لائن ٹرانزیکشن کی گئی ہیں جو مماثل مدت سے 4.1 فیصد کم ہے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’شہروں کے حساب سے کمی کو دیکھا جائے تو سب سے زیادہ کمی ریاض میں جہاں 4.52 بلین کی خریداری کی گئی اور جو مماثل مدت کے مقابلے میں 8.5 فیصد کم ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر کمی جدہ میں ہوئی ہے جہاں 1.79 بلین ریال کی خریداری کی گئی اور جو مماثل مدت کے مقابلے میں 2.8 فیصد کم ہے‘۔
’شعبوں کے حساب سے دیکھا  جائے تو سب سے زیادہ کمی کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں ہوئی ہے جو 17.2 فیصد ہے‘۔
’ریستوران اور کیفے میں کمی 0.03 فیصد، کھانے پینے میں کمی 15.6 فیصد، پٹرول سٹیشنوں میں کمی 2.8 فیصد اور صحت کے شعبے میں کمی 8.8 فیصد رہی ہے‘۔

شیئر: