قاہرہ، جدہ، دنیا کا دوسرا مصروف ترین روٹ
’2019 کے مقابلے میں 2024 میں قاہرہ، جدہ روٹ میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی ہوابازی کا ڈیٹا دینے والے عالمی ادارے او اے جی نے قاہرہ، جدہ روٹ کو دنیا کے مصرف ترین روٹس میں دوسرے نمبر پر قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے دنیا کے مصروف ترین روٹس میں ریاض ، دبئی کو چھٹے نمبر پر رکھا ہے۔
مذکورہ ادارے نے جنوری 2024 سے دسمبر2024 تک فروخت ہونے والی سیٹوں کا شمار کیا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’2019 کے مقابلے میں 2024 کے دوران قاہرہ، جدہ روٹ میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’سال 2024 کے دوران قاہرہ، جدہ روٹ کے لیے 5.47 ملین سیٹیں فروخت ہوئی ہیں‘۔
’اسی طرح چھٹے نمبر پر آنے والے ریاض، دبئی روٹ کے لیے 4.3 ملین سیٹیں فروخت کی گئیں‘۔
واضح رہے کہ ادارے کی طرف سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق ہانگ کانگ، تائیوان ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین روٹ ہے جس کے لیے 6.8 ملین سیٹیں فروخت ہوئی ہیں۔