سعودی عرب میں سیاحتی شعبے سے منسلک افراد کی تعدا بڑھ گئی
جمعرات 19 دسمبر 2024 5:29
سیاحتی شعبے سے منسلک افراد کی تعداد 959175 رجسٹر کی گئی ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے’ مملکت میں سیاحتی سیکٹر میں کام کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں سال رواں 5.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق شماریات کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں سیاحتی شعبے سے منسلک افراد کی تعداد 959175 رجسٹر کی گئی۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ’ سیاحتی شعبے میں کام کرنے والے مردوں کی تعداد 831076 جبکہ خواتین 128099 ہیں۔‘
سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ہوٹلوں کے کمروں بکنگ میں بھی گزشتہ برس 2023 کے مقابلے میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہوٹل کے کمروں کے کرایوں کے حوالے سے سروے میں بتایا گیا کہ رواں برس یومیہ کرایوں کا اوسط 725.5 ریال دیکھنے میں آیا جو گزشتہ برس سے 0.4 فیصد کم ہے۔
جبکہ فرنشڈ اپارٹمنٹس کے اوسطا کرایے 254 ریال یومیہ تک ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ہوٹل میں قیام کرنے والوں کا متوسط دورانیہ 5.2 راتیں رہا جو کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 17.6 فیصد زیادہ ہے۔