سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے اختتام تک قومی معیشت سیاحت کا حصہ 5 فیصد تک پہنچ گیا۔ مملکت آنے والے سیاحوں کی تعداد 109 ملین ریکارڈ کی گئی۔
عکاظ کے مطابق حالیہ بجٹ کے حوالے سے ریاض میں ’بجٹ کے حوالے سے اقتصادی تنوع ‘ کے موضوع پر ڈائیلاگ سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سیاحت نے مزید کہا ’مملکت سیاحوں کی تعداد کے بجائے ان کی جانب سے ہونے والے اخراجات پر توجہ دینا چاہتی ہے جس کا براہ راست معیشت اور روزگار سے منسلک ہوتا ہے‘۔
احمدالخطیب نے مملکت کی سیاحت میں اضافہ کے حوالے سے کہا ’ رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ برس 14 فیصد تھا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مملکت کی سیاحت کا گراف بڑھ رہا ہےـ‘