Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سیاحتی اخراجات میں عالمی سطح پر 15ویں نمبر پر

بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سعودی عرب سیاحت کے حوالے سے عالمی سطح پر ان 50 ملکوں میں 15ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جو سیاحوں کی جانب سے کیے جانے والے اخراجات میں سب سے آگے ہیں۔
اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے کے مطابق سیاحتی اخراجات کے حوالے سے مملکت نے مثالی ترقی کی ہے جس سے یہاں عالمی سیاحت کو بھی فروغ ملا۔
اخبار 24 کے مطابق یونائیٹڈ نیشن کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جنوری سے جولائی تک بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیاحتی آمدنی میں بھی 207 فیصد اضافہ ہوا جو جی 20 ممالک کی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔
سعودی عرب میں عالمی سطح پرسیاحت کے فروغ کو غیرمعمولی طور پر فروغ دیا جارہا ہے اس حوالے سے مختلف مقامات پرسیاحوں کے لیے پرکشش پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی وجہ سے غیرملکی سیاح یہاں کی جانب راغب ہوئے۔
کورونا کے بعد سے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں بھی 96 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ سال 2024 میں جنوری سے جولائی تک 790 ملین سیاح مملکت آئے جو کہ سال 2023 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سیاحتی اعداد وشمار کے مطابق مشرق وسطی سیاحت کے حوالے سے بہتر رہا۔ ریکارڈ کے مطابق سال 2019 کے مقابلے میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

شیئر: