پیکنگ کرتا 2024 بہت سے لوگوں کو کچھ دے اور کچھ سے چھین کر جانے کی تیاری میں ہے، وہیں یہ نئے ریکارڈز بننے اور ٹوٹنے کے حوالے سے بھی کافی اہم رہا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر چند روز کے مہمان سال کے دوران بننے والے ریکارڈز کی رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں ایک پاکستانی ریکارڈ بریکر بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
جدہ کا ’سپر ڈوم‘ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شاملNode ID: 574491
-
امریکی لڑکی نے سویٹرز پہن پہن کر عالمی ریکارڈ بنا دیاNode ID: 838061
سالگرہ اور ’ریکارڈ ساز‘ سال
ادارے نے 2024 کو اب تک کا سب سے زیادہ ’ریکارڈ ساز‘ سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی برس ہی ہم نے 70ویں سالگرہ کی خوشیاں منائیں اور یہی وہ سال ہے جب ادارہ قارئین کی توجہ کا کاچھ زیادہ مرکز بنا اور اس کی وجہ دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے انسانوں کی ایک ساتھ چہل قدمی، طویل العمری، ایک بہت بڑی وگ اور چھ فٹ کے آئی فون سمیت دوسری دلچسپ چیزیں ہیں۔
جنوری: لمبا بال، میراتھن پینٹنگ اور پاکستانی نوجوان
سال کے آغاز میں ہی کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایسی خاتون سامنے آئیں جن کے بازو پر دنیا کا سب سے لمبا بال تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/2.jpg)
میسی کی توجہ سکول کے دنوں میں بازو کے لمبے بال کی طرف ایک کلاس فیلو نے دلائی اور انہوں نے اسے کاٹنے کے بجائے بڑھنے دیا تاوقتیکہ عالمی ریکارڈ نہیں بن گیا۔
اس بال کی لمبائی لمبائی سات اعشاریہ 24 انچ یعنی تقریباً ایک ہاٹ ڈاگ کے برابر تھی۔
اسی طرح جنوری میں ہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے الٹیمیٹ میوزک کوئز میں شامل ہو کر ایک ریکارڈ توڑا۔ ان کا نام اس وقت گنیز ریکارڈز کا حصہ بنا جب انہوں نے ایک منٹ میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانے بغیر میوزک کے محض شروع کے بول سن کر شناخت کیے۔
20 سالہ بلال الیاس نے 2019 میں بننے والے ڈین سمسن کا ریکارڈ توڑا جب انہوں نے 27 گانوں کو پہچان کر بنایا تھا۔
اسی طرس ہی نائجیریا کے ایک طالب علم نے میراتھن پینٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ چانسلر اگاتو نے مسلسل 100 گھنٹے تک پینٹنگ جاری رکھی اور ایک دہائی قبل بننے والے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
فروری: ’زبان دراز‘ خواتین اور ٹرانسفارمرز
فروری نے ایک امریکی خاتون نے یہ ثابت کیا کہ وہ دنیا کی خواتین میں سب سے لمبی زبان رکھتی ہیںل جنی ڈووینڈر کی زبان کی لمبائی 13 اعشاریہ 21 سینٹی میٹر (پانچ اعشاریہ 21 انچ) ہے جو سوڈا کے سب سے بڑے کین سے زیادہ بڑی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/4.jpg)
تاہم اسی سال اس سے بھی لمبی زبان والی خاتون سامنے آئیں۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والی امبرا کولن نے ان کا ریکارڈ توڑا کیونکہ ان کی زبان کی لمبائی 13 اعشاریہ 83 (پانچ اعشاریہ 44 انچ) نکلی۔
اسی برس ہی دنیا کے سب سے لمبے آدمی ترکیے سے تعلق رکھنے والے سلطان کوسن اور دنیا کی سب سے چھوٹی انڈین خاتون جیوتی امگے کی امریکہ میں ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو نے مداحوں کو بہت محظوظ کیا۔
فرری میں ہی فلم ٹرانسفارمرز کے ایک فین فلم کی سی ڈیز، کھلونوں، روبوٹس اور دوسری اشیا پر مشتمل ایسا ذخیرہ سامنے لائے جو دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں۔
مائیک کائے ٹرانسفارمرز سے متعلق 10 ہزار پانچ سو 68 آئٹمز موجود ہیں۔
مارچ، گرینڈ مدر نے کیا دنیا کو حیران
اس ماہ آسٹریلیا میں ایک عجیب قسم کی بلیو بیری کے حوالے ہیڈ لائنز چھپیں، جس کے بعد یہ گنیز ورلڈ کی نگاہ میں آئی، یہ بلیوبیری کوسٹا گروپ کے باغبانی کے ماہرین بریڈ ہاکنگ، جیسیکا سکالزو اور میری فرانس نے اگائی۔ اس کو دنیا کی سب سے وزنی بیلوبیری قرار دیا گیا اس کا وزن 20 اعشاریہ چار گرام تھا، جو عام بلیوبیری کے مقابلے میں 70 گنا زیادہ تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/8.jpg)
اسی ماہ ہی کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 12 بچوں کی گرینڈ مدر نے پیٹ کے بل خود کو کہنیوں اور پنجوں پر ہوا میں سب سے زیادہ دیر تک اٹھائے رکھنے کا ریکارڈ بنایا۔
ڈونا جین چار گھنٹے تین منٹ اور 11 سکینڈ تک اسی پوزیشن میں رہیں اور دنیا کو حیران کر دیا۔
اپریل، سب مشہور کارٹون اور ہزاروں پُل اپس
اپریل میں یہ افسوسناک خبر سامنے آئی کہ دنیا کے سب سے عمررسیدہ ٹوئنز جن کا جسم جڑا ہوا تھا، چل بسے۔
لوری اور جارج سکیپل تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے 62 برس تک زندہ رہے۔ ان دونوں کی کھوپڑی آپس میں جڑی ہوئی تھی جس کے باعث خون کی رگیں اور 30 فیصد دماغ بھی آپس میں جڑا ہوا تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/pl_ps.jpg)
اسی مہینے ہی جوجوستو کیسن کو سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اینیمیٹڈ شو قرار دیا گیا اور یوں اس نے 2020 میں اعزاز حآصل کرنے والے شو ’اٹیک آن ٹائٹن‘ کا ریکارڈ توڑا۔
ریٹنگز کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے پیرٹ انالیٹیکس کے مطابق شو کی مانگ دنیا میں اوسط درجے شوز کے مقابلے میں 71 اعشاریہ دو فیصد زیادہ تھی۔
اپریل میں ہی جاپان کے ایک شخص کینٹا اڈاچی نے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پُل اپس (مردانہ) کا ریکارڈ بنایا۔
انہوں نے آٹھ ہزار نو سو 40 بار بازوؤں کی مدد سے جسم کو اوپر اٹھایا۔
اس ریکارڈ کو بعدازاں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈؤگ مارٹن نے نو ہزار دو سو 50 پُل اپس کر کے توڑ دیا۔
مئی، دنیا کی سب سے بڑی وگ اور ننھا پینٹر
مئی وہ مہینہ تھا جس کے دوران نائجیریا سے تعلق رکھنے اور سب سے بڑی وگ کا ریکارڈ بنانے والی والی ہیلن ولیمز ایک بار پھر سامنے آئیں، انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔ اس بار انہوں نے سب سے چوڑی وگ بنائی جس کی چوڑائی 11 فٹ 11 انچ تھی جو کہ ایک منی کوپر گاڑی کی چوڑائی سے زیادہ ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/10.jpg)
اسی ماہ ہی گھانا سے تعلق رکھنے والے ایک بچہ ایس لائم نانا انکراہ دنیا کے سب سے چھوٹے آرٹسٹ کے طور پر سامنے آیا۔
انہوں نے جب پینٹنگ کا ریکارڈ بنایا اس وقت عمر ایک سال اور ایک سو 52 دن تھی۔
ہارورڈ لا سکول کے ایک ٹیچر جن کو ’پروفیسر پُل اپس‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس کرنے کا ریکارڈ توڑا۔
ایڈم سینڈل نے ایک منٹ میں 77 بار پل اپ کیا۔
جون، لمبا کتا اور لانگ لیونگ سبلنگز
اس ماہ جرمن نسل کا ایک ایسا کتا سامنے آیا جس نے دنیا کا سب سے لمبا کتا ہونے کا ریکارڈ بنا دیا۔ کیون کا پورا جسم ہی بڑا ہے۔ اس کے پاؤں سے لے کر کندھوں تک کی لمبائی تین فٹ دو انچ ہے حالانکہ اس عمر میں اس نسل کے کتے کی اونچائی دو فٹ چھ انچ تک ہوتی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/11.jpg)
افسوسناک طور پر یہ کتا ریکارڈ بنانے کے چند روز بعد ہی مر گیا تاہم وہ ہمیشہ ریکارڈ بریکر ہی رہے گا۔
مئی میں ہی امریکہ سے تعلق رکھنے والی چھ بہنوں نے سب سے طویل مجموعی عمر کا ریکارڈ قائم کیا۔
نارما، لورینے، ڈورس، مارگریٹ اور ایلما کی مجموعی عمر پانچ سو 71 سال اور دو سو 93 دن بنتی ہے۔
اسی ماہ بوسٹن کی خاتون سب سے عمررسیدہ ٹرین آپریٹر کے طور پر سامنے آئیں اور وہ 81 برس کی عمر میں بھی کام کر رہی ہیں۔
ہیلن انٹینوسی میساچوٹس بے ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی بلیولائن ٹرین چلاتی ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/13.jpg)
وہ کچھ مسافروں کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں اور وہ خصوصی طور پر ان کی ٹرین کا انتظار کرتے ہیں۔
جولائی، ڈٰیڈپول اینڈ وولویرائن
یہ ماہ ڈیڈپول اینڈ وولورائن کی ریلیز کے حوالے سے اہم رہا اور اس سے قبل ہی ریکارڈ بنا گئی۔
اس کا 24 گھنٹوں کے دوران 36 کروڑ 50 لاکھ بار دیکھا گیا اور یوکے کے ایک شو میں ادارے کی جانب سے ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دے کر اس کے سٹارز ریان رینالڈز اور ہگ جیکمین کو حیران کر دیا گیا۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/14.jpg)
ویسلے سنائپس نے بھی فلم کا حصہ ہونے پر ریکارڈ حاصل کیا جو انہیں 25 سال اور 340 روز تک لائیو ایکشن مارول کریکٹر پر دیا گیا۔
اگست، چوڑی زبان اور ٹیٹوز سے بھرا جسم
اس ماہ ٹیکساس کی ایک خاتون سب سے چوڑی زبان رکھنے کا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ بریٹنے لاکایو کی زبان سات اعشاریہ 90 سینٹی میٹر (تین اعشاریہ 11 انچ) چوڑی ہے جو ایک ہاکی پک اور کریڈٹ کارڈ سے زیادہ ہے۔
اگست میں ہی امریکہ کی وہ خاتون سامنے آئیں جن کے جسم پر سب سے زیادہ ٹیٹوز ہیں۔ ایسپرنس لومینسکا نے دو ریکارڈ توڑے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/rwnlddw.jpg)
ان کے جسم کا 99 اعشاریہ 98 حصہ ٹیٹوز سے بھرا ہوا ہے پر ٹیٹوز بنے ہوئے ہیں۔
اسی مہینے ہی فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
یوٹیوب پر چینل بنانے کے بعد انہیں 24 گھنٹے میں ایک کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار آٹھ سو 27 صارفین نے سبسکرائب کیا۔
ستمبر، چھوٹا ویکیوم کلینر اور دو میٹر کا سمارٹ فون
ستمبر میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بنایا، جس کی پیمائس صفر اعشاریہ 65 سینٹی میٹر ہے۔ اس سے قبل ٹاپالا ندامونی کی دو کوششیں رد کر دی گئی تھیں تاہم تیسری بار کامیاب رہے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/15.jpg)
اسی ماہ ہی یوٹیوبرارون نے دنیا کا سب سے بڑا سمارٹ فون بنایا۔
آئی فون 15 پرو میکس کی اونچائی دو میٹر تک تھی۔
اسی مہینے ہی دنیا جاپان کی ٹومیکو آئیٹوکا سے شناسا ہوئی جو دنیا کی سب سے زیادہ عمررسیدہ خاتون ہیں۔ ان کی عمر ریکارڈ کے وقت ان کی عمر 116 سال اور 116 دن تھی۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/iphone.avif)
ان کو ریکارڈ 117 سالہ ماریہ برینیاس موریرا کے انتقال کے بعد ملا۔
اکتوبر، آسمانی چھلانگ اور کتوں کا غول
دو امریکیوں جیمز سی ویگنٹن اور ایلیکس کوکر نے سب سے زیادہ اونچائی سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے 42 ہزار 18 فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگائی۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/102.jpg)
ایک سٹیڈرذ سکائی ڈائیو آٹھ ہزار سے 14 ہزار فٹ کے درمیان کی جاتی ہے اور ایک عام تجارتی مسافر طیارہ 35 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرتا ہے۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مچل روڈی نے ایک وقت میں سب سے زیادہ کتوں کی رسیاں تھام کر چلنے کا ریکارڈ بنایا۔
وہ 38 کتوں کو ساتھ لے کر چلے اور اس سے قبل بنے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
یہ کینیڈا اور کوریا کے خیراتی اداروں کی مہم کا حصہ تھا جس میں زیادہ سے زیادہ کتے گود لینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
اسی طرح ویکنڈ کی ایک فین کرلا او برائن نے محض دھنیں سن کر گانوں کی شناخت کرنے اور بول سنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے ایک منٹ میں 31 گانوں کی شناخت کی۔
نومبر، دنیا کی لمبی اور چھوٹی خاتون آمنے سامنے
نومبر کا مہینہ بہت اہم رہا کیونکہ اس میں ادارے کی طرف سے دنیا کی سب سے لمبی خاتون رومیسہ گیلگی، جن کا تعلق ترکیے سے ہے اور انڈی سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی خاتون جیوتی امگے کی ملاقات کرائی گئی۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/103.jpg)
دونوں کو لندن کے ہوٹل میں مدعو کیا گیا جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے سربراہ کریگ جلنڈے نے انہیں آئیکون سرٹیفیکیٹس پیش کیے۔
اس ملاقات کو دنیا بھر کے میڈٰیا نے کور کیا اور یہ سال کی سب سے زیادہ دیکھی اور پڑھی جانے والی رپورٹ رہی۔
اسی ماہ کینیڈا کی ڈوناجین ویلڈے ایک بار پھر ریکارڈ توڑتی دکھائی دیں۔
اس بار انہوں نے خواتین کی سطح پر ایک گھنٹے میں 1575 پُش اپس کر کے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔
نومبر میں ہی دنیا کے عمررسیدہ ترین مرد بھی سامنے آئے جن کو یہ اعزاز یو کے کے جان ٹینیسوڈ کے 112 برس کی عمر میں انتقال کے بعد ملا۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے جاوو مرینہو مصدقہ عمر اس وقت 112 سال اور 52 دن تھی۔
دسمبر، عمررسیدہ جوڑا اور کھلاڑی روبوٹ
رواں ماہ بھی کچھ ریکارڈ بنے اور ٹوٹے ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/December/42961/2024/107_0.jpg)