’عمر تو محض ایک عدد ہے‘، 104 برس میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے سکائی ڈائیونگ
’عمر تو محض ایک عدد ہے‘، 104 برس میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے سکائی ڈائیونگ
منگل 3 اکتوبر 2023 6:46
دسمبر میں ڈوروتھی ہافنر 105 برس کی ہو جائیں گی۔ (فوٹو: اے پی)
امریکہ سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون نے پیراشوٹ کے ذریعے 13 ہزار فٹ سے زائد بلندی سے چھلانگ لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی ڈوروتھی ہافنر کو امید ہے کہ سکائی ڈائیونگ کرنے والی معمر ترین شخصیت ہونے پر ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
ڈوروتھی ہافنر ویسے تو واکر کے سہارے چلتی ہیں لیکن وہ اس سے پہلے بھی سکائی ڈائیونگ کر چکی ہیں۔