Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ کی مدینہ منورہ آمد مکمل

مدینہ میں قیام کے بعد مہمانوں کو عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ لایا جائے گا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہی ضیافت میں یورپی ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کے باقی ارکان جمعرات کی شام مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی مہمانوں کا استقبال مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے کیا۔
مہمانوں کو ایئرپورٹ کے باہر موجود خصوصی بسوں کے ذریعے مسجد نبوی الشریف سے ملحق مرکزی علاقے میں انکےرہائشی ہوٹلوں میں پہنچایا گیا جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد مہمانوں نے مسجد نبوی الشریف گئے جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔
شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ میں 250 افراد شامل ہیں جن کا تعلق 14 یورپی ممالک سے ہے ۔ دوسرے گروپ میں شامل پہلا قافلہ گزشتہ ہفتے مدینہ منورہ پہنچا تھا جہاں وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

شاہی مہمانوں کا پہلا قافلہ گزشتہ ہفتے مملکت پہنچا تھا(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت اسلامی امور جو کہ شاہی مہمانوں کی مملکت آمد سے لے کر انکی واپس روانگی تک کے انتظامات کی ذمہ دار ہے کی جانب سے مہمانوں کو مدینہ منورہ میں مختلف اسلامی تاریخی مقامات کی زیارتیں کرانے کے علاوہ شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس اور سیرۃ النبی ﷺ کے حوالے سےقائم کیے گئے انٹرنیشنل میوزیم کا دورہ بھی کرایا جاتا ہے۔

ایئرپورٹ سے خصوصی بسوں کے ذریعے مہمانوں کو ہوٹل منتقل کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

شاہی مہمانوں کو مدینہ منورہ میں قیام کے بعد مکہ مکرمہ لایا جاتا ہے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور چند روز مکہ مکرمہ میں قیام کے بعد اپنے ملکوں کو روانہ ہوجاتے ہیں۔
 

شیئر: