Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کی مکہ مکرمہ آمد کے بعد عمرے کی ادائیگی

’مکہ مکرمہ پہنچنے پر وزارت اسلامی امور کے ذمہ داران نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی میزبانی میں آنے والے شاہی مہمان مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمرہ ادا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ پہنچنے پر وزارت اسلامی أمور کے ذمہ داران نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے۔
شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کے پہلا قافلہ  250 مہمانوں پر مشتمل ہے جن کی تعداد 12 ممالک سے ہے۔
قبل ازیں شاہی مہمان مسجد نبوی گئے جہاں انہوں نے روضہ شریف کی زیارت کی اورسلام عرض کیا۔
مختلف ممالک سے آنے والے شاہی مہمانوں کو مدینہ منورہ میں قیام کے دوران مختلف تاریخی اور اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔
شاہی مہمانوں کے لیے معلوماتی لیکچرز کا بھی انتظام وزارت اسلامی امور کی جانب سے کیا گیاہے۔

شیئر: