Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے پہلے گروپ نے کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کیا

کنگ فہد قرآن کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
 خادم حرمین شریفین گیسٹ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شاہی مہمانوں کے پہلے گروپ نے مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کیا۔
شاہی مہمان قرآن کمپلکس کے مختلف شعبوں میں گئے جہاں انہیں قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل اور اس کےلیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔
انہیں قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے کے  بارے میں بھی بتایا گیا۔
کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔
کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔
کمپلیکس قوت سماعت اور بصارت سے محروم افراد کےلیے قرآن پاک کے آڈیو ورژن بھی تیار کرتا ہے۔
دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے سخے تحفے میں دیے۔
بعد ازاں شاہی مہمانوں نے مدینہ منورہ میں موجود اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کی۔ جنگ احد کے مقام اور احد شہدا سکوائر بھی دورہ کیا۔
 شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کے پہلا قافلہ 250 مہمانوں پر مشتمل ہے جن کی تعداد 12 ممالک سے ہے۔
خادم حرمین شریفین عمرہ پروگرام کے تحت ہر برس مختلف ممالک سے سیکڑوں افراد کو عمرہ اور حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جن کے تمام اخراجات ایوان شاہی سے ادا کیے جاتے ہیں۔

شیئر: